خبرنامہ پاکستان

میئر لندن آج مزار قائد پر حاضری دیں گے

میئر لندن آج مزار قائد پر حاضری دیں گے
کراچی:(ملت آن لائن) پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے میئر لندن صادق خان اسلام آباد سے کراچی پہنچ گئے۔ میئر کراچی وسیم اختر بھی ان کے ہمراہ کراچی پہنچے۔ صادق خان آج مزار قائد پر حاضری دیں گے۔ اس کے علاوہ وہ گورنر سندھ اور وزیر اعلی سندھ کی جانب سے دیئے گئے اعزازیے میں بھی شرکت کریں گے۔ کراچی ائیر پورٹ پر میئر کراچی وسیم اختر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مئیر لندن بہت محنتی اور نفیس شخص ہیں، ان سے لندن اور کراچی میں تجارت کے حوالے سے بھی بات ہوئی۔