خبرنامہ پاکستان

میاں اسلم اقبال کا اعتراض پرسپیکرنے ’’شٹ اپ‘‘ کہہ کر خاموش کروادیا

لاہور (ملت + آئی این پی) پنجاب اسمبلی کورام کے مسئلہ نے حکومت نے چکر اکر رکھ دیا ‘سپیکر کی کورم پورا ہونے کی رولنگ پر میاں اسلم اقبال کا اعتراض پر سپیکر نے ’’شٹ اپ ‘‘کہہ کر خاموش کروادیا ‘اپوزیشن کے ایوان میں سپیکر رانا محمد اقبال کے خلاف ’’گو گو ‘‘کے نعرے ‘ایوان سے واک آؤٹ بھی کر دیا جبکہ میاں اسلم اقبال نے کہا کہ سپیکر کے رویے کے خلاف ایوان میں انکے خلاف قرار داد بھی لائیں گے ‘حکومتی رکن اسمبلی عظمی بخاری سوال کا جواب چیمبر میں دینے کی بات پرصوبائی وزیر ہارون سلطان پر برس پڑی جس پر صوبائی وزیر نے اپنے الفاظ پر اعظمی بخاری سے باقاعدہ معذرت کر لی جبکہ کورام کے معاملے پر (ن) لیگ کے چیف وہب پنجاب اسمبلی رانا محمد ارشد نے کہا ہے کہ کورام پورا کر نے کیلئے اپوزیشن کیساتھ ساتھ حکومتی اراکین کو بھی سنجیدہ کا مظاہر کر نا ہوگا جب حلقے کے ایشوز کے حل کیلئے وزراء اورسیکرٹریز ایوان میں موجود ہوتے ہیں تو اپوزیشن کو کورام کی نشاند ہی نہیں کر نی چاہیے ۔تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز پنجاب اسمبلی کا اجلاس ایک گھنٹہ 16منٹ کی تاخیر سے سپیکر رانامحمد اقبال خان کی زیر صدارت شروع ہوا جلاس میں وقفہ سوالات شروع ہونے کے 3 منٹ منٹ بعد ہی پی ٹی آئی کے میاں اسلم اقبال نے کورم کی نشاہدہی کر ڈالی اس وقت ایوان میں 338حکومتی ارکان میں سے صرف 20ارکان ہی موجود تھے(ن) لیگ چیف وہب رانا ارشد نے اس موقعہ پر میاں اسلم اقبال کی جانب سے کورم کی نشاندہی کے اقدام پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول کے فورا بعد وقفہ سوالات پر میاں اسلم اقبال کی کورم کی نشاندہی درست نہیں ‘ وقفہ سوالات میں 18میں سے16 سوالات اپوزیشن اراکین کے تھے‘ حکومتی بزنس پر کورم کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے،‘اپوزیشن کے ساتھ حکومتی ممبران کو بھی سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا‘ جب حلقے کے ایشوز کے حل کیلئے وزرااورسیکرٹریز موجود ہیں تو کورم کی نشاندہی نہیں کی جانی چاہئے ممبران اسمبلی کو بلا لیا گیا اور کورم بھی پورا کریں گے جسکے بعد سپیکر نے20منٹ کیلئے کورام پورا نہ ہونے پر اجلاس ملتوی کردیا اور اسکے بعد حکومت کورام پورا کر نے میں کامیاب ہوگئی مگر تحر یک انصاف کے میاں اسلم اقبال نے کہا کہ کورم پور ا نہیں کیونکہ ایوان میں مطلوبہ اراکین اسمبلی موجود نہیں جس پر سپیکر نے کہا کہ ایوان میں 93اراکین اسمبلی موجود ہیں مگر میاں اسلم اقبال نے کہا کہ اگر کورم پورا ہیں تو دوبارہ گنتی کی جائے اور میاں اسلم اقبال کی جانب سے مسلسل سپیکر پر اعتر اض کر نے کے بعد اسپیکر نے میاں اسلم اقبال کو شٹ اپ کہہ کر خاموش کر ودایا جس پرا پوزیشن اراکین نے سپیکر کے الفاظ کے خلاف ایوان میں احتجاج اور نعرے بازی شروع کر دی اور سپیکر کے خلاف گو سپیکر گو کے نعرے لگائے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ صوبائی دارالحکومت میں 1248 سرکاری سکولوں میں نصب ایمرجنسی الارم خراب، سکولوں کا متعلقہ تھانوں سے رابطہ رکھنے میں مشکلات کا سامنا ہے تفصیلات کے مطابق شہر بھر میں 1248 ہائی، مڈل، اور پرائمری سکول ہیں جو محکمہ سکو ایجوکیشن کے تحت چلائے جا رہے ہیں۔ محکمہ تعلیم نے تمام سرکاری سکولوں کی سیکیورٹی کو موثر بنانے کے لئے ان میں ایمرجنسی الارم تو نصب کر دیئے ہیں لیکن ذرائع کے مطابق تمام سکولوں میں ایمرجنسی بٹن کام نہیں کر رہے۔ ان سکولوں میں سے کسی بھی سکول میں بچوں کی تعداد پانچ سو سے کم نہیں ہے جبکہ ایجنڈہ پورا ہونے پر سپیکر نے اجلاس آج جمعرات10بجے صبح کیلئے ملتوی کر دیا جبکہ میڈیا سے گفتگو چیف وہپ رانا ارشدنے کہا کہ اپوزیشن کے 18 سوالات تھے اور میاں اسلم اقبال نے اپنے ہی سوال پر 3 منٹ میں کورم کی نشاندہی کی‘ سپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ چیلنج نہیں کی جاسکتی میاں اسلم اقبال نے رولز آف بزنس کی خلاف ورزی کی اور وہ میاں محمود الرشید کی جگہ اپوزیشن لیڈر بننا چاہتے ہیں ‘اپوزیشن قرارداد لانا چاہتی ہے تو ضرور لائے عمران خان اپنے ممبران کو سمجھائیں کہ بہتری کیلئے تجاویز دیں ‘خواتین کے عالمی دن پر وزیراعلی کی تقریب میں 56خواتین ممبران اسمبلی گئیں اس کے باوجود کورم پورا کیا ہے ‘26پارلیمانی سیکرٹری اور وزرا ایوان میں موجود تھے اپوزیشن کا احترام کرتے ہیں سپیکر کے متعلق تحفظات دور کرنے کیلئے تیار ہیں‘ حکومت نے پری بجٹ پر بحث کا آغاز کر دیا ہے اراکین تجاویز دیں۔