خبرنامہ پاکستان

میاں صاحب آپ دھرتی پر بوجھ بن گئے تھے اس لیے نکالا گیا، آصف زرداری

میاں صاحب آپ دھرتی پر بوجھ بن گئے تھے اس لیے نکالا گیا، آصف زرداری

لاھہور:(ملت آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے سابق وزیراعظم نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شریفوں نے ملک کو معاشی طور پر تباہ کردیا ہے۔ بلاول ہاؤس لاہور میں مختلف دفود سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ ’’میاں صاحب، آپ دھرتی پر بوجھ بن گئے تھے اس لیے آپ کو نکالا گیا‘‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈر ہے مصنوعی ترقی کا بم تباہی نہ پھیلادے، یہ لوگ پانی اور صحت کی سہولتیں دینے کی بجائے سڑکیں بنا رہے ہیں، سڑکیں بھی مخصوص علاقوں میں بطور شو پیس بنائی جا رہی ہیں۔ آصف زرداری نے مزید کہا کہ شریف برادارن پانی کے منصوبوں کو پیسہ زیر زمین دفنانے کے مترادف سمجھتے ہیں۔
مجھے کیوں نکالا کا صحیح جواب کل موچی گیٹ کے جلسے میں دیں گے، کائرہ
سابق صدر کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک کو قرضوں تلے دبانے کا گناہ قابل معافی نہیں، شریفوں کے ترقیاتی کام صرف دکھاوا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شریف برادارن سمجھتے ہیں کہ سڑکوں پر لگایا گیا پیسہ نظر آتا ہے، دکھاوے اور سستی شہرت کے سوا شریف برادارن کوئی منصوبہ بنانے کو تیار نہیں، نواز شریف کی سوچ جی ٹی روڈ اور شہباز شریف کی لاہور تک محدود ہے۔ آصف زرداری نے کہا کہ نواز شریف نے ثابت کردیا کہ وہ پاکستان کے نہیں جی ٹی روڈ کے وزیراعظم تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ پانی اور صحت کی سہولتیں دینے کی بجائے بطور شو پیس مخصوص علاقوں میں سڑکیں بنا رہے ہیں۔ بلوچستان کی سیاسی صورتحال کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ تخت رائیونڈ نے بلوچستان کو اپنی کالونی بنا رکھا تھا، سب کو غلام سمجھ رکھا تھا اس لئے بغاوت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ میں اکثریت قائم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، آصفہ بھٹو انتخابی میدان میں آرہی ہیں، خود کو مفاہمت کا بادشاہ یا سیاست کا بڑا کھلاڑی نہیں ادنیٰ انسان سمجھتا ہوں۔ سابق صدر نے کہا کہ ’’میں نے بہت پہلے کہہ دیا تھا کہ نواز شریف گریٹر پنجاب کا نعرا لگائیں گے، نواز شریف نے اپنا موازنہ شیخ مجیب سے کر کے میری بات سچ ثابت کر دی‘‘۔