خبرنامہ پاکستان

میاں صاحب ایک آپ ہی تو عدلیہ کی عزت کر رہے ہیں :چیف جسٹس

میاں صاحب ایک آپ ہی تو عدلیہ کی عزت کر رہے ہیں :چیف جسٹس

لاہور (ملت آن لائن) صاف پانی کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس اور شہبازشریف کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے میاں صاحب ایک آپ ہی تو ہیں جو عدلیہ کی عزت کر رہے ہیں، سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں صاف پانی کیس کی سماعت ہوئی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی پیشی پر چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کے ساتھ مکالمہ ہوا۔ چیف جسٹس نے کہا میاں صاحب ایک آپ ہی تو ہیں جو عدلیہ کی عزت کر رہے ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی سپریم کورٹ میں پیشی، صاف پانی کی رپورٹ دینے کیلئے 3 ہفتے کی مہلت، میاں صاحب! ایک آپ ہی تو ہیں جو عدلیہ کی عزت کر رہے ہیں، یہ بات اپنی پارٹی کو بھی سمجھائیں، چیف جسٹس کا شہباز شریف سے مکالمہ۔ شہباز شریف نے جواب دیا کہ ہم نے عدلیہ کی آزادی کے لیے جدوجہد کی جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ میاں صاحب آپ یہ بات اپنی پارٹی کو بھی سمجھائیں۔ چیف جسٹس نے کہا میاں صاحب پولیس اہلکاروں نے آپ کو کیوں ڈرایا ہوا ہے ، عوامی شخصیت بنیں اور عوام میں آئیں جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا میں نے کچھ عرض کیا تو حکم عدولی ہوگی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے آپ تو لیڈ کرنیوالے ہیں۔