خبرنامہ پاکستان

میاں صاحب نظریے کو سمجھتے ہی نہیں؛بلاول بھٹو

میاں صاحب نظریے کو سمجھتے ہی نہیں؛بلاول بھٹو
لاہور:(ملت آن لائن) چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو نے دعویٰ کیا کہ نواز شریف جمہوریت کے خلاف ہر سازش میں شامل رہے، پیپلز پارٹی آج بھی جمہوریت کے ساتھ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس نکتے پر تو ہم متفق ہیں کہ جمہوریت کی خاطر سب کو مل کر چلنا چاہئے، جمہوریت کے لئے سب جماعتیں متفق ہیں، پیپلز پارٹی ہو، ن لیگ ہو یا پی ٹی آئی سب چاہتے ہیں کہ ملک میں جمہوریت ہو، ہمیں بھارت یا امریکہ کے بارے میں نہیں پاکستان کے لئے سوچنا ہے، بدقسمتی سے نواز شریف نظریے کے بارے میں کچھ نہیں جانتے، میاں صاحب مفاد پرست رہے ہیں اور اب بھی ہیں۔
بلاول بھٹو نے یہ بھی کہا کہ مستحکم جمہوری ملک کے لئے قانون کی حکمرانی ناگزیر ہے، نواز شریف اپنے بیانات کو چھوڑیں قانون کی حکمرانی کو مانیں، پیپلز پارٹی کی اپنی ایک پوزیشن ہے، 30 سال میں جمہوریت کے خلاف سازشوں میں نواز شریف شامل رہے، نواز شریف کو اپنا رویہ تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ چیئرمین پی پی پی کا کہنا تھا کہ ہم نے پارلیمانی پارٹی کو بااختیار بنایا ہے، پیپلز پارٹی نے جمہوریت کے لئے قربانیاں دی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس نکتے پر تو ہم متفق ہیں کہ جمہوریت کی خاطر سب کو مل کر چلنا چاہئے، جمہوریت کے لئے سب جماعتیں متفق ہیں، پیپلز پارٹی ہو، ن لیگ ہو یا پی ٹی آئی سب چاہتے ہیں کہ ملک میں جمہوریت ہو، ہمیں بھارت یا امریکہ کے بارے میں نہیں پاکستان کے لئے سوچنا ہے، بدقسمتی سے نواز شریف نظریے کے بارے میں کچھ نہیں جانتے، میاں صاحب مفاد پرست رہے ہیں اور اب بھی ہیں۔