خبرنامہ پاکستان

میاں صاحب کو مشرف کیخلاف کارروائی کی سزا مل رہی ہے،کیپٹن(ر)صفدر

میاں صاحب کو مشرف کیخلاف کارروائی کی سزا مل رہی ہے،کیپٹن(ر)صفدر

اسلام آباد:(ملت آن لائن) سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا ہے کہ سارا ڈارمہ مشرف کو بچانے کیلئے کیا جارہا ہے، میاں صاحب کو مشرف کیخلاف کارروائی کی سزا مل رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد اور مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا تھا اب مشرف کو واپس لانا ہوگا، سارا ڈارمہ مشرف کو بچانے کیلئے کیا جا رہا ہے، صرف نواز حکومت نے مشرف کیخلاف کاروائی کی ، جس کی سزا ان کو مل رہی ہے۔
مشرف کو بلاکر سزا دی جائے، تب چیف جسٹس کا نام سنہری حروف میں لکھا جائے گا، کیپٹن صفدر
یاد رہے چند روز قبل کیپٹن صفدر نے عدلیہ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر مشرف کو بلاکر سزا دی گئی، تب ہی حقیقی معنوں میں عدلیہ کا وقار بحال ہوگا اور چیف جسٹس کا نام سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔ اس سے قبل کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ مشرف بھی ہمارے ساتھ پیش ہوگا، ہماری توپیشیاں ہو گئیں اب پیشیوں والوں کی پیشیاں ہوں گی، ہم نے ریاست،آئین کوبچاناہےتومشرف کو عدالت میں لانا ہوگا۔ نواز شریف کے داماد نے کہا تھا کہ اٹھائیس تاریخ والا فیصلہ اور جے آئی ٹی رپورٹ نواز شریف کیخلاف نہیں ملکی ترقی کیخلاف لکھی گئی، مورخ لکھے گا یہ پاکستان کی ترقی کیخلاف بہت بڑی سازش تھی، واجد ضیا نے لکھی لکھائی رپورٹ پر دستخط کردیئے، بہت جلد لوگوں پتہ چل جائے گا ان سے کیا کام لیا گیا۔ انکا کہنا تھا کہ چھ، سات مہینے میں پتہ چل جائے گا کہ ان سے کیا کام ہوا، ڈھونڈنا پڑے گا یہ رپورٹ کس نے لکھی، اس کو بھی یہاں آنا چاہئیے۔