خبرنامہ پاکستان

میاں صاحب کی جب بھی طبیعت خراب ہوتی ہے وہ قوم کے ٹیکس کے پیسوں سےباھر چلے جاتے ہیں:عمران خان

لاہور (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میاں صاحب کی جب بھی طبیعت خراب ہوتی ہے وہ قوم کے ٹیکس کے پیسوں سے علاج کرانے بیرون ملک چلے جاتے ہیں، منی لانڈرنگ کیلئے آف شور کمپنیوں میں پیسہ لگایا جائے گا تو عوام ٹیکس کیوں دیں گے،جب (ن)لیگ کی کرپشن کی کہانیاں بے نقاب کی جاتی ہیں تو یہ بلیک میلنگ شروع کر دیتے ہیں،شوکت خانم ہسپتال کو درباری ہی تنقید کا نشانہ بناسکتے ہیں، 2011 میں سیالکوٹ کے بھانڈ نے ہسپتال کو نشانہ بنایا ،سیالکوٹ کے مولا جٹ کی تنقید سے شوکت خانم کے 20فیصد عطیات بڑھ گئے ہیں۔ وہ بدھ کو یہاں شوکت خانم ہسپتال کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ عمران خان نے کہا کہ 2011 میں سیالکوٹ کے بھانڈ نے ہسپتال کو نشانہ بنایا ۔انہوں نے کہا کہ میاں برادران کی جب بھی طبیعت خراب ہوتی ہے وہ علاج کیلئے بیرون ملک چلے جاتے ہیں اور اس پر بھی عوام کے ٹیکسوں کا پیسہ خرچ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے اپنے لیڈر کو بچانے کیلئے شوکت خانم جیسے ادارے کو تنقید کا نشانہ بنایا ، ان کو کوئی شرم حیا نہیں ہے ، حکمرانوں کا سارا پیسہ ملک سے باہر پڑا ہے ، جب ان کی کرپشن کی کہانیاں بے نقاب کی جاتی ہیں تو یہ شوکت خانم کیخلاف کارروائی شروع کر دیتے ہیں،میاں صاحب کی جب بھی طبیعت خراب ہوتی ہے وہ قوم کے ٹیکس کے پیسوں سے علاج کرانے بیرون ملک چلے جاتے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ شوکت خانم کے تمام معاملات عوام کے سامنے ہیں ، کسی کو اس ہسپتال میں ایک روپے کی بھی کرپشن کا شک ہے تو وہ اس کے مالی معاملات کی جانچ پڑتال کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ کے مولا جٹ کی تنقید سے ہسپتال کے فنڈز میں 20 فیصد اضافہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ کینسر کا علاج تمام بیماریوں میں سب سے مہنگا ہے بیرون ممالک علاج کرانے جائیں تو کروڑوں روپے خرچہ ہوتا ہے۔ دنیا میں کینسر کا علاج اس وقت مفت ملتا ہے جب حکومت سبسڈی دے لیکن دنیا میں کینسر کا سب سے سستا علاج شوکت خانم میں ہوتا ہے۔ (اح)