خبرنامہ پاکستان

میاں طاہر جمیل اور رانا ثناء اللہ کے در میان اختلافات میں شدت آگئی

لاہور(ملت + آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں طاہر جمیل اور وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان کے در میان اختلافات میں شدت آگئی ‘طاہر جمیل نے رانا ثناء اللہ خان کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قراداد جمع کروادی ‘جے آئی ٹی بنانے کا بھی مطالبہ کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق میاں طاہر جمیل اپنے اوپرقاتلانہ حملے کے پیچھے رانا ثناء اللہ خان کا ہاتھ ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں جسکی وجہ سے دونوں کے در میان اختلافات میں شدت آگئی اور میاں طاہر جمیل نے پنجاب اسمبلی میں رانا ثناء اللہ خان کے خلاف قر ار داد جمع کرواتے ہوئے انکو فوری معطل کر کے معاملے کی جے آئی ٹی کے ذریعے شفاف انکوائری کا مطالبہ کر دیا ہے ۔