خبرنامہ پاکستان

میاں عامر محمود پی بی اے کے چیئرمین منتخب

میاں عامر محمود پی بی اے کے چیئرمین منتخب

اسلام آباد: (ملت آن لائن) پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں عہدیداروں کا انتخاب، بورڈ آف ڈائریکٹرز نے چیئرمین دنیا میڈیا گروپ میاں عامر محمود کو چیئرمین منتخب کر لیا۔ اے آر وائی کے سلمان اقبال سینئر وائس چیئرمین، ایکسپریس نیوز کے سلطان علی لاکھانی وائس چیئرمین اور جیو ٹی وی کے میر ابراہیم رحمان پی بی اے کے جنرل سیکریٹر ی منتخب ہوئے۔ ڈان نیوز کے شکیل مسعود حسین کو جوائنٹ سیکرٹری اور کے ٹی این کے محمد اسلم قاضی کو فنانس سیکریٹری منتخب کیا گیا۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی بی اے کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا امید ہے کہ نو منتخب عہدیداران آزاد میڈیا کے لئے کام کرینگے، پیپلز پارٹی کی طرف سے مکمل تعاون جاری رہے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے بھی پی بی اے کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا پاکستان کی میڈیا انڈسٹری نے تیز رفتاری سے ترقی کی ہے، موجودہ حالات میں میڈیا کا کردار کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔ شہبازشریف نے امید ظاہر کی کہ نومنتخب عہدیداران میڈیا انڈسٹری کے مسائل کے حل کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔

وزیر اعلی سندھ نے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد یتے ہوئے کہا پی بی اے کی نئی باڈی جمہوریت کو مضبوط کرنے میں اپنا کردار ادا کرے گی۔ وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب اور امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بھی میاں عامر محمود کو چیئرمین پی بی اے منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔