خبرنامہ پاکستان

میاں محمود الرشید نے پانامہ سکینڈل کی تحقیقات کے لیے صوبائی اسمبلی میں قرار داد جمع کرادی

لاہور(آئی این پی) پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے پانامہ مبینہ سکینڈل کی تحقیقات کے لیے صوبائی اسمبلی میں قرار داد جمع کرادی ہے۔میاں محمود الرشید کی جانب سے پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی گئی قرار داد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ جرمن اخبار پانامہ کی فہرست کے مطابق جن 140 سیاستدانوں اور سرکاری افسران نے پاکستانی عوام سے لوٹی ہوئی دولت بیرون ملک چھپا رکھی ہے انکے خلاف فی الفور تحقیقات کرکے یہ لوٹی ہوئی دولت واپس لانے کے اقدامات کیے جائیں۔