خبرنامہ پاکستان

میجرجوادچنگیزی پاکستان کےبہادرفرزند تھے: وزیراعظم

اسلام آباد:(اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ میجر جواد چنگیزی پاکستان کے ایک بہادر فرزند تھے جنہوں نے مادر وطن کا دفاع کرتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ وہ پاک افغان سرحد پر جارحیت کا نشانہ بنے۔ منگل کو وزیراعظم محمد نواز شریف نے میجر جواد چنگیزی کی شہادت پر اپنے تعزیتی پیغام میں ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔