خبرنامہ پاکستان

میجر ہرچرن سنگھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے

میجر ہرچرن سنگھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے
راولپنڈی:(ملت آن لائن) آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے پہلے سکھ میجر ہرچرن سنگھ کی شادی آج گردوارا پنجہ صاحب حسن ابدال میں ہوئی۔ میجر ہرچرن سنگھ کی شادی میں سابق و حاضر فوجی افسران نے شرکت کی جبکہ آرمی چیف نے میجر ہرچرن سنگھ کیلئے نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا۔ میجر ہرچرن سنگھ نے 2007 ء میں پاک فوج میں کمیشن حاصل کیا۔ آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاک فوج قومی یک جہتی کی علامت ہے اور مذہبی اقلیتوں کے حقوق کا احترام کرتی ہے۔