خبرنامہ پاکستان

میرا مقصد خواتین کو با اختیار بنانا ہے: ملالہ یوسفزئی

میرا مقصد خواتین کو با اختیار

میرا مقصد خواتین کو با اختیار بنانا ہے: ملالہ یوسفزئی

ڈیووس:(ملت آن لائن) نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کا کہنا ہےکہ ان کا مقصد خواتین کو با اختیار بنانا ہے اور وہ لڑکیوں کی تعلیم کے لیے کام کرنے میں کوشاں ہیں۔ ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ ہر بچے کے لیے تعلیم انتہائی اہم ہے، تعلیم جتنی مردوں کے لیے اہم ہے اتنی ہی خواتین کے لیے بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم حاصل کرنا لڑکیوں کا حق ہے، ہمیں لڑکیوں کی تعلیم کے لیے آواز اٹھانے کی ضرورت ہے، اب وقت آگیا ہے کہ ان کے حقوق کے لیے آواز اٹھائی جائے۔ ملالہ یوسفزئی کا کہنا تھا کہ ان کا مقصد خواتین کو با اختیار بنانا ہے اور وہ لڑکیوں کی تعلیم کے لیے کام کرنے میں کوشاں ہیں، ان کی کوشش ہے کہ جتنی لڑکیاں اسکول جاسکتی ہیں وہ انہیں اسکول تک بھیجیں تاکہ خواتین کے تعلیم یافتہ ہونے سے معاشرے میں ان کا مقام مضبوط ہوسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ تبدیلی ایک دن میں نہیں آسکتی ہے اس کے لیے انتھک محنت کرنی پڑے گی جس کے لیے وہ ہمت نہیں ہاریں گی۔ ملالہ یوسفزئی کا کہنا تھا سب سے پہلے ضروری ہے کہ مردوں کو تعلیم دی جائے کہ خواتین کے کیا حقوق ہیں تاکہ وہ انہیں کم تر نا سمجھیں۔ ایک سوال کے جواب پر انہوں نے کہا کہ وہ تعلیم مکمل کرنے کے بعد پاکستان آنا چاہتی ہیں لیکن فی الحال مستقبل کا کچھ بھی نہیں سوچا ہے۔