خبرنامہ پاکستان

میری بیرون ملک کوئی جائیداد نہیں، اپنے بھائی کی کمپنی کی ٹرسٹی ہوں: مریم نواز

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )مسلم لیگ ن کی رہنما اور وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ میر ی بیرون ملک کوئی کمپنی یا جائیداد نہیں ہے ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہامیرے بھائی نے مجھے ایک اپنی ایک کمپنی میں ٹرسٹی بنایا ہے اور ضرورت پڑنے پر مجھے اپنے بھائی حسین کے بچوں کے اثاثے تقسیم کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میرے بھائی جو پہلے وضاحت کر چکے ہیں اس پر مزید کچھ کہنے کے لیے نہیں ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس میں جو معلومات دی گئی ہیں ان میں یہ نہیں کہا گیا کہ کوئی غلط کام کیا گیا ۔مریم نواز نے مزید کہاکہ بعض میڈیا چینلز حقاق کو جان بوجھ کے توڑ مروڑ پیش کر کے سکور حاصل کرنا چاہتے ہیں