خبرنامہ پاکستان

میری بیوی میرے لئے جنت کی حور ہے، کیپٹن (ر)صفدر

میری بیوی میرے لئے جنت کی حور ہے، کیپٹن (ر)صفدر

اسلام آباد :(ملت آن لائن) کیپٹن (ر)صفدر کا کہنا ہے کہ میری بیوی میرے لئےجنت کی حور ہے، عوام سے درخواست ہے عمران خان کی شادی پر تبصرے نہ کریں، انکل کو مشورہ دیتا ہوں کہ 4شادیاں پوری کریں۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم کے داماد کیپٹن (ر)صفدر نے احتساب عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا معاشرے میں عورت کا بڑا مقام ہے، عوام سےدرخواست ہے عمران خان کی شادی پر تبصرے نہ کریں۔ صحافی نے سوال کیا کہ شہباز شریف بھی شادیاں کر کے چھوڑ دیتےہیں انہیں کیا کہیں گے؟ جس پر کیپٹن (ر)صفدر کا کہنا تھا کہ شہباز شریف سیاسی مقصد یا خواب کی تعبیر کے لئے نہیں کرتے، شہباز شریف کو بھی 4شادیوں کی اجازت ہے، انکل کو مشورہ دیتا ہوں کہ 4شادیاں پوری کریں۔ گفتگو کے دوران صحافی نے کیپٹن (ر) صفدر سے پوچھا کہ آپ کا اپنے بارے میں کیا خیال ہے؟ جس پر انھوں نے کہا کہ میری بیوی میرے لئےجنت کی حور ہے، ماں باپ کی دعائیں ہیں شادی سےخوش ہوں۔
عمران خان نے اتنی شادیاں کر رکھی ہیں جن کے اعلانات ہونے ہیں، کیپٹن(ر)صفدر
انکا مزید کہنا تھا کہ مزید کسی شادی کےلئے آئین میں ترمیم کرنا پڑے گی۔ اس سے قبل احتساب عدالت پہنچنے پر کیپٹن صفدر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ جذباتی فیصلے ہیں،پتہ نہیں محرک کیاہے، میں نےان کوبددعادی ہےاوربددعاہی دوں گا۔ کیپٹن صفدر کا کہنا تھا کہ 70 سال میں بدترین انتقام دیکھ رہاہوں، عوام سمجھتے ہیں نوازشریف سےانصاف نہیں ہورہا، نوازشریف کوہائی جیکربناکراٹک جیل میں بندکیاگیا، دیکھتے ہیں مؤرخ اس فیصلے پر کیا لکھے گا۔