خبرنامہ پاکستان

میرےشوہر تودل پھینک کرآجاتےہیں ‘بشریٰ اعتزاز احسن

لاہور(آئی این پی) بیگم بشریٰ اعتزاز احسن نے کہاہے کہ میرے شوہر نہ صرف حسن پرست ہیں بلکہ دل پھینک کر آجاتے ہیں کیونکہ صرف حسن پرست ہونے کا کوئی فائدہ نہیں ہے بلکہ جب تک خوبصورت چیز کی تعریف نہ کی جائے تو اس کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ایک انٹر ویو میں بیگم بشریٰ اعتزاز نے کہا کہ صرف حسن پرست ہونا ہی کافی نہیں ہوتا بلکہ جب آپ کسی خوبصورت شخصیت کو دیکھتے ہیں اور دیکھ کر دوسری طرف چلے جاتے ہیں تو فائدہ کیا ہوا؟ دل پھینک کر آئیں وہاں اور اپریشیٹ کریں اور چوہدری صاحب ایسے ہی ہیں۔