خبرنامہ پاکستان

میرے پاس کوئی عہدہ ہے نہ ہی کوئی فنڈ دینے والا: عمران خان

اسلام آباد(آئی این پی)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ میرے پاس کوئی عہدہ ہے نہ ہی کوئی فنڈ دینے والا ‘میرے پاس تو منشور دینے کے علاوہ کچھ نہیں ‘روکنا تھا تو اس وقت روکتے جب (ن) لیگ کے ایم این ایز، وزیراور حمزہ شہباز شریف جب یہاں انتخابی مہم چلارہے تھے،الیکشن کمیشن کی جانب سے غیر جمہوری قدم اٹھایا گیا ‘ہمیں تاثر مل رہا ہے کہ الیکشن کمیشن مسلم لیگ (ن) کا حصہ ہے۔بدھ کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے پاس نہ کوئی عہدہ نہ ہی کوئی فنڈ دینے والا ہے،میرے پاس منشور دینے کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ احتساب مارچ کا ہم نے پہلے سے پروگرام بنایا ہوا تھا،پارٹی سربراہ پر جلسہ نہ کرنے کی پابندی میری سمجھ سے بالاتر ہے،پارٹی سربراہ جلسہ کیوں نہیں کرسکتے؟ اور کیوں قانون پاس کیا گیا پارٹی لیڈر الیکشن مہم میں شریک نہیں ہوسکتا،الیکشن کمیشن کی جانب سے غیر جمہوری قدم اٹھایا گیا ہے ہمیں تاثر مل رہے ہیں کہ الیکشن کمیشن مسلم لیگ (ن) کا حصہ ہے۔عمران خان نے کہاکہ ن لیگ کے ایم این ایز،وزیر جہلم میں گھومتے رہے ہیں،حمزہ شہباز شریف جب مہم چلا رہے تھے تو اس وقت روکنا چاہیے تھا،عوام میں شعور اجاگر کررہے ہیں کہ قومی ادارے اپنا فرض ادا کریں اور جو پارٹی ڈسپلن توڑے گی اس کیخلاف ایکشن لیں گے۔تین ستمبر کو لاہور میں عوام کا سمندر آئے گا۔(خ م)