خبرنامہ پاکستان

میر ہزار خان بجارانی اور اہلیہ کی نماز جنازہ ادا

میر ہزار خان

میر ہزار خان بجارانی اور اہلیہ کی نماز جنازہ ادا

کندھ کوٹ:(ملت آن لائن) صوبائی وزیر میر ہزار خان بجارانی کی نماز جنازہ صوبہ سندھ کے شہر کندھ کوٹ اور ان کی اہلیہ کی نماز جنازہ کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ادا کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اہلیہ کو قتل کر کے خودکشی کرنے والے پیپلز پارٹی کے رہنما میر ہزار خان بجارانی کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں کندھ کوٹ کے گرڈ اسٹیشن گراؤنڈ میں ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، اسپیکر سندھ اسمبلی، اور قومی و صوبائی وزرا نے شرکت کی۔ دوسری جانب ان کی اہلیہ فریحہ رزاق کی نماز جنازہ کراچی کے علاقے ڈیفنس کی سلطان مسجد میں ادا کی گئی۔ فریحہ رزاق کی نماز جنازہ میں گورنر سندھ محمد زبیر سمیت دیگر سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔ دونوں کی نماز جنازہ کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

……………………….

اس خبر کو بھی پڑھیے…نہال ہاشمی توہین عدالت کے مرتکب قرار، ایک ماہ قید کی سزا، 5 سال کیلئے نااہل
انھوں نے مزید کہا تھا، ‘اور سن لو جو حساب ہم سے لے رہے ہو، وہ تو نواز شریف کا بیٹا ہے، ہم نواز شریف کے کارکن ہیں، حساب لینے والوں! ہم تمھارا یوم حساب بنا دیں گے۔’ ویڈیو سامنے آنے کے بعد مسلم لیگ (ن) کی جانب سے اسے نہال ہاشمی کی ذاتی رائے قرار دیا گیا تھا اور پارٹی صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے نہال ہاشمی سے سینیٹر شپ سے مستعفی ہونے کو کہا تھا جبکہ ان کی پارٹی رکنیت بھی معطل کر دی گئی تھی۔ دوسری جانب سپریم کورٹ نے نہال ہاشمی کے بیان کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا تھا۔ گذشتہ روز سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے نہال ہاشمی کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی اور انہیں ایک ماہ قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی، جس کے بعد وہ 5 سال کے لیے نااہل ہوگئے۔