خبرنامہ پاکستان

میلبرن :چار ملکی ہاکی ٹورنامنٹ

میلبرن :چار ملکی ہاکی ٹورنامنٹ
میلبرن: (ملت آن لائن) میلبرن میں چار ملکی ہاکی ٹورنامنٹ کے دوسرے میچ میں بھی پاکستانی ٹیم ناکام ہوگئی ۔ جاپان نے قومی ٹیم کو تین ایک سے ہرا دیا ۔ پاکستانی ہاکی ٹیم کی ناقص پرفارمنس کا سلسلہ برقرار ہے ۔ چار ملکی ہاکی ٹورنامنٹ میں ایک اور شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ جاپان قومی ٹیم کیخلاف تین ایک سے کامیاب رہا ۔ گزشتہ روز آسٹریلیا نے پاکستان کو نو ایک کے بڑے فرق سے ہرایا جو کہ تاریخ میں قومی ہاکی ٹیم کی بدترین شکست تھی ۔ بڑے ایونٹ میں بدترین کارکردگی نے ہاکی فیڈریشن کا پول بھی کھول دیا ہے ۔ پاکستان ایونٹ میں تیسرا میچ ہفتے کے روز نیوزی لینڈ سے کھیلے گا ۔