خبرنامہ پاکستان

میٹرو، اورنج لائن منصوبوں کا مقصد کمیشن اور تجوریاں بھرنا تھا: عمران خان

میٹرو، اورنج لائن

میٹرو، اورنج لائن منصوبوں کا مقصد کمیشن اور تجوریاں بھرنا تھا: عمران خان

اسلام آباد:(ملت آن لائن) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پنجاب حکومت کے میٹرو اور اورنج لائن منصوبوں میں ایک بار پھر کرپشن کا الزام عائد کردیا۔ سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنےبیان میں عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور ان کے میٹرو سمیت اورنج لائن منصوبوں کو ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بنایا۔ عمران خان نے کہا کہ شہبازشریف کی کرپشن کے باعث راولپنڈی میٹرو 5 ارب روپے کا نقصان کرچکا ہے، اس پیسے سے شوکت خانم جیسا ایک بہترین اسپتال بنایا جاسکتا تھا۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ جب بھی میٹرو اور اورنج لائن جیسے منصوبوں کی تحقیقات ہوگی راز کھل جائے گا، خسارہ کرنے والے ان منصوبوں کی تعمیر کا مقصد کمیشن،کک بیکس سے تجوریاں بھرنا تھا،عمران خان نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی کرپشن کا انکشاف آڈٹ رپورٹ میں ہوا ہے۔