خبرنامہ پاکستان

میٹرو بس سروس کے 60 فیصد اخراجات سی ڈی اے کے ذمے

اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) معاہدے کے مطابق مالی بحران کا شکار وفاقی ترقیاتی ادارہ فوری طور پر گزشتہ ڈیڑھ سال کے ڈھائی ارب روپے جبکہ ہر سال تقریبا 1 ارب سرسٹھ کروڑ روپے میٹرو بس اتھارٹی کو ادا کرے گا۔ سابق چیئرمین سی ڈی اے معروف افضل نے معاہدے کو متنازعہ قرار دے کر دستخط کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ سابق چئیرمین نے موقف اختیار کیا تھا کہ سی ڈی اے کا میٹرو بس منصوبے سے کوئی تعلق نہیں۔ میٹرو بس منصوبے کی سبسڈی کا بوجھ سی ڈی اے پر ڈالنا زیادتی ہو گی۔