خبرنامہ پاکستان

میچ فکسنگ کے دو ماہروں میں نورا کشتی عروج پر ہے ، عمران خان

لاہور (ملت + آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میچ فکسنگ کے دو ماہروں میں نورا کشتی عروج پر ہے نواز شریف سندھ اور آصف زرداری پنجاب میں ہیں۔ منگل کو اپنے ایک ٹوئٹ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ نواز شریف سندھ میں اور آصف زرداری پنجاب میں جلسے کر رہے ہیں میچ فکسنگ کے دو ماہروں میں نورا کشتی عروج پر ہے۔