اسلام آباد:( آئی این پی) چیئرمین پیمرا ابصار عالم نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ آلات کی درآمد کے لیے این او سی کے حصول کا طریقہ کار آن لائن کر دیا ہے۔ کیبل آپریٹر پیمرا کے سب سے بڑے اسٹیک ہولڈرز ہیں۔ میڈیا اور اس سے منسلک شعبوں کو صنعت کا درجہ دینے کی حکومت سے سفارش کریں گے۔ چیئرمین کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن خالد آرائیں نے پیمرا کے اس قدام کو سراہا ہے ۔ خالد آرائیں کا کہنا ہے پیمرا کی جانب سے اعلان کردہ پالیسی خوش آئند ہے۔