خبرنامہ پاکستان

میڈیا نے جادو کے حوالے سے غلط بیان چندیمل سے منسوب کیا، سری لنکا بورڈ

میڈیا نے جادو کے حوالے سے غلط بیان چندیمل سے منسوب کیا، سری لنکا بورڈ
کولمبو: (ملت آن لائن) سری لنکن کرکٹ بورڈ نے کہا کہ میڈیا نے جادوکے حوالے سے غلط بیان دنیش چندیمل سے منسوب کیا۔ سری لنکن کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ میڈیا نے جادوکے حوالے سے غلط بیان کو دنیش چندیمل سے منسوب کیا ہے۔ دوسری جانب دنیش چندیمل کہتے ہیں کہ ہر کسی کو دعائوں کی ضرورت ہوتی ہے، کوئی مذہب غلط کام کرنے کی تعلیم نہیں دیتا، اگر مجھے بھی کوئی دعا دے تو قبول کروں گا،انھوں نے ون ڈے سیریز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ دعائوں کے ساتھ صلاحیتوں کے اظہار کی بھی ضرورت ہوتی ہے، جس خاتون کا حوالہ دیا گیا وہ میرے دوست کی والدہ ہیں، باقی میڈیا آزاد اور کچھ بھی کہہ سکتا ہے۔ پاکستان کیخلاف یواے ای میں سیریز کے فاتح کپتان کے بیان کا اصل مسودہ پیش کرتے ہوئے واضح کیا گیاکہ انھوں نے جادو ٹونے کے بجائے انسانی زندگی پر مذہب کے مثبت اثرات کی بات کی تھی۔

دوسری جانب دنیش چندیمل کہتے ہیں کہ ہر کسی کو دعائوں کی ضرورت ہوتی ہے، کوئی مذہب غلط کام کرنے کی تعلیم نہیں دیتا، اگر مجھے بھی کوئی دعا دے تو قبول کروں گا،انھوں نے ون ڈے سیریز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ دعائوں کے ساتھ صلاحیتوں کے اظہار کی بھی ضرورت ہوتی ہے، جس خاتون کا حوالہ دیا گیا وہ میرے دوست کی والدہ ہیں، باقی میڈیا آزاد اور کچھ بھی کہہ سکتا ہے۔

پاکستان کیخلاف یواے ای میں سیریز کے فاتح کپتان کے بیان کا اصل مسودہ پیش کرتے ہوئے واضح کیا گیاکہ انھوں نے جادو ٹونے کے بجائے انسانی زندگی پر مذہب کے مثبت اثرات کی بات کی تھی۔