خبرنامہ پاکستان

میڈیا کےسامنےہم پرتنقید کرنیوالےبند کمروں میں ہمارے پاؤں پڑتےہیں، اعتزاز

اسلام آباد(آئی این پی) سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ ٹی او آر کمیٹی میں ڈیڈ لاک نہیں بلکہ ڈیتھ لاک ہوچکا ہے،حکومت دوعملی کا شکار ہے،میڈیا کے سامنے ہم پرتنقیدکرتے ہیں،اسپیکر کے بند کمر ے میں ہمارے پاؤں پڑتے ہیں،چوہدری نثار کے اعصاب پر میں سوار ہوں،امید ہے الیکشن کمیشن نوازشریف کیخلاف ریفرنسز میرٹ پرسنے گا۔ وہ منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی او آر کمیٹی کے 8اجلاس کے باوجود بھی حکومت ٹس سے مس نہیں ہو رہی،ہمیں برا بھلا کہا گیا، ہم نے پھر بھی لچک دکھائی، لیکن حکومت پانامالیکس کی تحقیقات کے معاملے میں سنجیدہ نہیں۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ شاہ محمود قریشی مجھ سے نہیں خورشیدشاہ سے رابطے میں رہتے ہیں،ٹی او آر کمیٹی میں اب رابطے نہیں ہو رہے۔ انہوں