خبرنامہ پاکستان

میڈیکل کالجز کو رقوم کی واپسی کے لیے ایک ماہ کی مہلت

میڈیکل کالجز

میڈیکل کالجز کو رقوم کی واپسی کے لیے ایک ماہ کی مہلت

لاہور:(ملت آن لائن) سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں نجی میڈیکل کالجز میں فیسوں کی حد اور معیار مقرر کرنے کے لیے از خود نوٹس کی سماعت کے دوران میڈیکل کالجز کو رقوم کی واپسی کے لیے ایک ماہ کی مہلت دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے ازخود نوٹس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران پی ایم ڈی سی، یو ایچ ایس اور دیگر فریقین پر مشتمل کمیٹی نے سفارشات عدالت میں پیش کیں۔ چیف جسٹس نے ریڈ کریسنٹ کالج کو 8 لاکھ 50 ہزار روپے سے زائد وصول کی گئی فیسیں واپس کرنے پر شاباش دی اور کہا کہ کسی کو لوگوں کو ہراساں کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ چیف جسٹس نے ڈاکٹر عاصم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر میں نے وصولی شروع کی تو آپ کو بھی 4 ارب روپے دینا پڑیں گے۔ انہوں نے نے ملک بھر کے میڈیکل کالجز کو زائد فیسوں کی واپسی کے لیے ایک ماہ کی ڈیڈ لائن دے دی اور کہا کہ 8 لاکھ 50 ہزار روپے سے زائد وصول کیے گئے پیسے واپس کیے جائیں اور ایک ماہ کے اندر اندر مکمل رپورٹ فراہم کی جائے۔ عدالت نے پی ایم ڈی سی کے سابق سربراہ ڈاکٹر عاصم کے دور میں قواعد کے برعکس رجسٹرڈ ہونے والے میڈیکل کالجز کے خلاف بھی از خود نوٹس لے لیا اور معاملہ نیب اور ایف آئی اے کو بھجواتے ہوئے ایک ماہ میں رپورٹ طلب کرلی۔