خبرنامہ پاکستان

میں عمران خان نہیں کہ کسی بھی معاملے پربولنا شروع کردوں‘ نوازشریف

سمجھ نہیں آرہا میرے

میں عمران خان نہیں کہ کسی بھی معاملے پربولنا شروع کردوں‘ نوازشریف

اسلام آباد:(ملت آن لائن) مسلم لیگ ن کے قائد نا اہل وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ عمران خان نہیں کہ کان پڑی جھوٹی سچی بات پر بولنا شروع کردوں۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ کل سےعمران خان کے بنی گالہ کے گھر کا معاملہ چل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورے معاملے کو سمجھنے کی کوشش کررہا ہوں، عمران خان نہیں کہ کسی بھی معاملے پربولنا شروع کردوں، یہی فرق مجھ میں اورعمران خان میں ہے۔ نوازشریف نے کہا کہ اندھے پن میں الزام تراشی یا جھوٹ کی بارش کرنے والا بندہ نہیں ہوں، کسی بھی نتیجے پر پہنچ کراس معاملے پر بات کروں گا۔ نا اہل سابق وزیراعظم نےاحتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کیا میں عمران خان کی بات پر جواب دوں گا ؟۔ نوازشریف نے کہا کہ دیکھیں گے کہ سپریم کورٹ عمران خان کے کیس میں کیا فیصلہ کرتی ہے۔ مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے کہا کہ بنی گالہ کی اراضی سے متعلق حقائق سامنے آئیں گے تو بات کروں گا۔