خبرنامہ پاکستان

‘میں ڈکٹیشن نہیں لوں گا’ مریم نواز کا ٹوئٹ

‘میں ڈکٹیشن

‘میں ڈکٹیشن نہیں لوں گا’ نوازشریف کی تاریخی تقریر کے25سال مکمل، مریم نواز کا ٹوئٹ

اسلام آباد:(ملت آن لائن)+اے پی پی) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ ” میں ڈکٹیشن نہیں لوں گا” نوازشریف کی تاریخی تقریر کے 25سال مکمل ہوگئے ہیں، تقریرنے سیاسی تاریخ اور رویے تبدیل کردیے۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج نوازشریف کی تاریخی تقریرکے25سال مکمل ہوگئے، ‘ڈکٹیشن نہیں لوں گا’ ایسی تقریر نے سیاسی تاریخ اور رویےتبدیل کردیے۔ اس سے قبل احتساب عدالت کے باہر سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان میں ووٹ بینک مسلم لیگ ن کا ہے ، جو پارٹی چھوڑ کرجا رہے ہیں ان کےساتھ ووٹ بینک نہیں جارہا۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ عوام اپنی مرضی کی بات نہیں کر سکتے، کیاعوام کو اندھا اور بہرا کر دیا جائے۔
مائنس کرنے والے تھک گئے مگر نوازشریف پلس ہوتا جارہا ہے، مریم نواز
یاد رہے 4 روز قبل سیالکوٹ میں مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ نوازشریف کوایک نہیں 4،4بار اسی مقدمے میں نااہل کیاجارہاہے، مخالفین نوازشریف کو مائنس کرتے کرتے تھک گئے مگر وہ پلس ہوتا جارہا ہے، اب جے آئی ٹی کے خلاف عوام کی جے آئی ٹی بنے گی۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ یہ کس کو دھوکہ دے رہے ہیں کہ نااہلی کی مدت تاحیات نہیں ہے، نااہلی کی مدت صرف اس وقت تک ہے جب تک فیصلے دینےوالے کرسیوں پر بیٹھے ہیں، مخالفین نے نوازشریف کو روکنے کیلئے30سال لگا دیئے، روک سکو تو روک لو، جسے عوام نہ روکے اسے کوئی نہیں روک سکتا۔