خبرنامہ پاکستان

‘نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں گے’ ڈار

اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) امریکی سفارت خانے میں صدارتی انتخابی نتائج سننے کی تقریب میں اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ امریکی انتخابات میں جیتنے والے کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہیں۔ نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ جمہوریت، امن اور مشترکہ مقاصد کے حصول کیلئے تعاون کریں گے۔ اس موقع پر امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے کہا امریکہ پاکستان میں جمہوریت کی حمایت کرتا ہے۔ پاک امریکا تعلقات کسی ایک شعبہ تک محدود نہیں۔ انتخابات امریکا کی خارجہ پالیسی پر اثرانداز نہیں ہوتے۔ پاکستان سے مختلف شعبہ جات میں تعاون جاری رکھا جائے گا۔