خبرنامہ پاکستان

نئی دلی کی عدالت کاکشمیری فوٹو جرنلسٹ کامران یوسف کی ضمانت پر رہائی کا حکم

نئی دلی کی عدالت

نئی دلی کی عدالت کاکشمیری فوٹو جرنلسٹ کامران یوسف کی ضمانت پر رہائی کا حکم

نئی دلی: (ملت آن لائن) نئی دلی کی ایک عدالت نے بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی طرف سے پیلٹ گن سے متاثرہ کشمیری نوجوانوں کی تصاویر ویب سائیٹ پر جاری کرنے کے جرم میں گرفتار کشمیری فوٹو جرنلسٹ کامران یوسف کی ضمانت منظور کر لی ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایڈیشنل سیشنز جج ترن شیراوت نے کامران یوسف کی ضمانت پر رہائی کی منظوری دیتے ہوئے پچاس ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی ۔ این آئی اے نے 5ستمبر کو سرینگرسے کامران یوسف کو گرفتار کیاتھا۔این آئی اے نے کامران یوسف کی ضمانت پر رہائی کی مخالفت کرتے ہوئے کہاکہ بعض گواہان نے تصدیق کی ہے کہ کامران یوسف کوبھارت مخالف نعرے لگاتے اور پتھراؤ کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے ۔ تاہم کامران یوسف کے وکیل نے ان کی بے گناہی ثابت کر دی ۔ دونوں اطراف کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد جج نے کامران یوسف کی ضمانت پر رہائی کاحکم جاری کیا۔
پلوامہ میں بھارتی فوج کی فائرنگ رینج کے قریب بارودی سرنگ کے دھماکے میں کشمیری جاں بحق
مقبوضہ کشمیرمیں ضلع پلوامہ کے علاقے اونتی پورہ میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک شہری جاں بحق ہو گیا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق 25 سالہ عاشق حسین چوپان اونتی پورہ میں واقع بھارتی فوج کی فائرنگ رینج کے قریب جابارہ میں اپنے مویشی چرا رہا تھا کہ اس کا پیر ایک بارودی سرنگ پر آنے سے وہ شدید زخمی ہو گیا ۔ پولیس حکام کے مطابق عاشق کوفوری طورپر قریبی ہسپتال لیجایاگیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا ۔