خبرنامہ پاکستان

نئی دہلی: پاکستانی ہائی کمشنر بھارتی وزارت خارجہ میں طلب

نئی دہلی: (اے پی پی) بھارتی وزارت خارجہ نے نئی دہلی میں پاکستانی سفیر عبدالباسط کو طلب کر لیا ۔ بھارتی ہائی کمشنر بمبا والا سے مبینہ ناروا سلوک پر عبدالباسط کو بھارتی وزارت خارجہ میں طلب کر لیا گیا ہے ۔ بھارتی ہائی کمشنر کو کراچی میں چیمبر آف کامرس کی تقریب میں مدعو کیا گیا تھا تاہم بعد میں انکے دعوت نامے کو منسوخ کر دیا گیا جس پر بھارت آ گ بگولہ ہو گیا اور نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر کو طلب کر لیا۔ بھارتی حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان نے بھارتی ہائی کمشنر بمباوالا کو کراچی چیمبر آف کامرس کی تقریب میں شرکت کیوں نہیں کرنے دی جس پر پاکستانی ہائی کمیشن کے ترجمان نے جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی ہائی کمشنر کو کئی بار دی گئی دعوت بھارتی میزبانوں نے واپس لی ، بھارت میں بھی پاکستانی ہائی کمیشن کی کئی تقریبات کو منسوخ کیا جاتا ہے مگر کبھی پاکستان کی جانب سے شور نہیں مچایا گیا ، بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر کی دعوتوں کو منسوخ کرنا معمول ہے ۔ ترجمان نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت نے پاکستان کا سافٹ امیج پیش کرنے کی کئی تقریبات نہیں ہونے دیںاور ایسی تمام دعوتوں کی منسوخی بھارتی حکومت کے دباو¿ پر کی جاتی ہے ،بھارتی حکومت نے پاکستان کا سافٹ امیج پیش کرنے کی کئی تقریبات نہیں ہونے دیں۔ ترجمان پاکستان ہائی کمیشن کا مزید کہنا ہے کہ پریس کلب آف انڈیا میں بھارتی حکومت کے دباو¿ پرپاکستان کے قوال پرفارم نہ کر سکے تھے ۔