خبرنامہ پاکستان

نئےسال کی آمد ‘حکومت کا عوام پرپٹرول بم گرانے کا فیصلہ

حکومت کا عوام

نئےسال کی آمد ‘حکومت کا عوام پرپٹرول بم گرانے کا فیصلہ

اسلام آباد:(ملت آن لائن) حکومت نے نئے سال 2018ء میں عوام پر پٹرول بم گرانے کا فیصلہ کرلیا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر اضافہ متوقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق نئے سال کی آمد پرعوام کو حکومت نے تحفہ دینے کے لیے حکومت نے منصوبہ بندی شروع کردی اور اس میں مد میں اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی سفارش پیش کردی۔ ذرائع کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کردی جس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ اوگرا نے سمری میں پٹرول کی قیمت میں 4 روپے، مٹی کے تیل میں 13 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کے نرخوں میں 5 روپے 83 پیسے جبکہ لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 49 پیسے اضافے کی تجویز کی ہے۔ واضح رہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ کی مشاورت کے بعد ہوگا جبکہ منظوری کی صورت میں نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا۔

………………………………..

اس خبر کو بھی پڑھیے…نئے سال کا آغاز شدید سردی سے

اسلام آباد:(ملت آن لائن) چیف میٹرولوجسٹ ڈاکٹر محمد حنیف نے پیشگوئی کی ہے کہ نئے سال کا آغاز پاکستان میں سردی کی لہر سے ہوگا۔ ڈاکٹر محمد حنیف نے بتایا کہ ویک اینڈ پر سرد ہواؤں کا سلسلہ پاکستان میں داخل ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ گلگت سےکراچی تک یخ بستہ ہوائیں تمام علاقوں کو لپیٹ میں لیں گی، لیکن سرد ہواؤں کا زیادہ زور بلوچستان میں رہے گا۔ محمد حنیف کے مطابق 2 روز بعد کوئٹہ سمیت بلوچستان میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ کراچی سمیت سندھ کی ساحلی پٹی اور میدانی علاقوں میں سرد ہوائیں داخل ہوں گی۔ کراچی سمیت ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ دوسری جانب پاکستان کے بالائی علاقے بھی سرد ہواؤں کے زیرِ اثر آئیں گے۔ ڈاکٹر محمد حنیف کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں اچھی بارش یا برف باری کا امکان نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جنوری میں معمول سے کم بارشیں ہوں گی، بارشیں کم ہونے سے کولڈ ویو اور دھند بنتی ہے، جس سے میدانی علاقوں میں شدید دھند رہے گی اور موٹروے اور جی ٹی روڈ کے راستے متاثر ہوں گے۔