خبرنامہ پاکستان

نئے سال کا آغاز شدید سردی سے

نئے سال کا آغاز شدید سردی سے

اسلام آباد:(ملت آن لائن) چیف میٹرولوجسٹ ڈاکٹر محمد حنیف نے پیشگوئی کی ہے کہ نئے سال کا آغاز پاکستان میں سردی کی لہر سے ہوگا۔ ڈاکٹر محمد حنیف نے بتایا کہ ویک اینڈ پر سرد ہواؤں کا سلسلہ پاکستان میں داخل ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ گلگت سےکراچی تک یخ بستہ ہوائیں تمام علاقوں کو لپیٹ میں لیں گی، لیکن سرد ہواؤں کا زیادہ زور بلوچستان میں رہے گا۔ محمد حنیف کے مطابق 2 روز بعد کوئٹہ سمیت بلوچستان میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ کراچی سمیت سندھ کی ساحلی پٹی اور میدانی علاقوں میں سرد ہوائیں داخل ہوں گی۔ کراچی سمیت ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ دوسری جانب پاکستان کے بالائی علاقے بھی سرد ہواؤں کے زیرِ اثر آئیں گے۔ ڈاکٹر محمد حنیف کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں اچھی بارش یا برف باری کا امکان نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جنوری میں معمول سے کم بارشیں ہوں گی، بارشیں کم ہونے سے کولڈ ویو اور دھند بنتی ہے، جس سے میدانی علاقوں میں شدید دھند رہے گی اور موٹروے اور جی ٹی روڈ کے راستے متاثر ہوں گے۔