خبرنامہ پاکستان

نئے پاکستان کےنام پرحاصل کیےگئے ووٹ پیپلزپارٹی کے لیے تھے‘ شہبازشریف

نئے پاکستان

نئے پاکستان کےنام پرحاصل کیےگئے ووٹ پیپلزپارٹی کے لیے تھے‘ شہبازشریف

لاہور:(ملت آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا کہ 2013میں کہا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کو ووٹ زرداری کو ووٹ دینے کے مترادف ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سینیٹ میں پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی کے اتحاد پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نئے پاکستان کےنام پرحاصل کیےگئے ووٹ پیپلزپارٹی کے لیے تھے۔ شہبازشریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ 2013 میں کہا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کو ووٹ آصف علی زرداری کو ووٹ دینے کے مترادف ہے۔
میرصادق سنجرانی : شکایات سیل کے سربراہ سے چیئرمین سینیٹ تک
خیال رہے کہ گزشتہ روز سینیٹ الیکشن میں اپوزیشن اتحاد کے امیدوار صادق سنجرانی چیئرمین سینیٹ اور پیپلزپارٹی کے سلیم مانڈوی والا ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب ہوئے تھے۔
صادق سنجرانی نے 57 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مدمقابل مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ ظفرالحق نے 46 ووٹ حاصل کیے تھے جبکہ سلیم مانڈوی والا نے 54 ووٹ اوران کے مدمقابل عثمان کاکڑ نے 44 ووٹ حاصل کیے تھے۔
شطرنج کے مہرو، تمھیں بدترین شکست ہوئی ہے: مریم نواز کا ٹویٹ
یاد رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے سینیٹ انتخابات میں اپوزیشن اتحاد کی کامیابی کو بدترین شکست قرار دیتے ہوئے انھیں شطرنج کے مہروں سے تشبیہ دی تھی۔