خبرنامہ پاکستان

نئے ڈی آر ایس قوانین ایشز سیریز میں امپائر علیم ڈار کا امتحان لیں گے

نئے ڈی آر ایس قوانین ایشز سیریز میں امپائر علیم ڈار کا امتحان لیں گے
میلبورن:(ملت آن لائن) آئی سی سی کی طرف سے متعارف کرائے جانے والے نئے ڈی آر ایس قوانین ایشز سیریز میں امپائر علیم ڈار کا امتحان لینگے۔ بنگلادیش سے سیریز میں بھی کئی غلط فیصلے دینے والے علیم ڈار ایشز کے دوران زیادہ دباؤ میں ہونگے جب کہ روایتی حریفوں کے میچز میں کھلاڑیوں کے ساتھ امپائرز کے اعصاب کا بھی امتحان ہوتا ہے۔ پاکستانی آفیشل کا شمار ان امپائرز میں ہوتا تھا جن کے فیصلے برقرار رہنے کا ریکارڈ 100فیصد بھی رہا، مگر گذشتہ سیزن میں ہوبارٹ ٹیسٹ کے دوران ان کے دیے گئے 7 فیصلے چیلنج کیے جانے کے بعد تبدیل ہوئے، آئی سی سی نے ڈی آر ایس کے جو نئے قوانین متعارف کرائے ہیں، ان میں ریویو ناکام بھی ہوتو امپائر کال ہونے کی صورت میں ٹیم کا موقع ضائع نہیں ہوتا جب کہ اس ضابطے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹیمیں زیادہ بار تھرڈ امپائر سے رجوع کرتی ہیں۔

بنگلادیش سے سیریز میں بھی کئی غلط فیصلے دینے والے علیم ڈار ایشز کے دوران زیادہ دباؤ میں ہونگے جب کہ روایتی حریفوں کے میچز میں کھلاڑیوں کے ساتھ امپائرز کے اعصاب کا بھی امتحان ہوتا ہے۔ پاکستانی آفیشل کا شمار ان امپائرز میں ہوتا تھا جن کے فیصلے برقرار رہنے کا ریکارڈ 100فیصد بھی رہا، مگر گذشتہ سیزن میں ہوبارٹ ٹیسٹ کے دوران ان کے دیے گئے 7 فیصلے چیلنج کیے جانے کے بعد تبدیل ہوئے، آئی سی سی نے ڈی آر ایس کے جو نئے قوانین متعارف کرائے ہیں، ان میں ریویو ناکام بھی ہوتو امپائر کال ہونے کی صورت میں ٹیم کا موقع ضائع نہیں ہوتا