خبرنامہ پاکستان

نااہلی درخواست،سماعت 19 دسمبرمقرر

الیکشن کمیشن:(ملت+اے پی پی) الیکشن کمیشن نے عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی سے متعلق درخواستوں کے قابل سماعت ہونے سے متعلق سماعت 19 دسمبر کو مقرر کردی۔ چیف الیکشن کمشنرکی سربراہی میں5 رکنی کمیشن نے درخواستوں کی سماعت کی، عمران خان کی نااہلی کے لئے درخواست شاہ نوازڈھلوں جبکہ جہانگیرترین کی نااہلی کےلئے2 الگ الگ درخواستیں ملک خلیل احمد اوربلال بھٹہ کی جانب سے دائر ہیں۔ عمران خان اور جہانگیر ترین کے وکلاء نے درخواستیں سماعت کے لیے مقررکرنے کی مخالفت کی۔