خبرنامہ پاکستان

نااہلی ریفرنس ،الیکشن کمیشن نے عمران خان سے جواب طلب کر لیا

اسلام آباد (ملت + آئی این پی )الیکشن کمیشن نے نااہلی ریفرنس پرتحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے جواب طلب کر لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن میں عمران خان کی نااہلی کیلئے دائر ریفرنس کی سماعت ہوئی۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وکیل نے موقف اپنایا کہ درخواست گزار الیکشن کمیشن میں حاضر نہیں جس کا مطلب یہ ہے کہ اسے اس کیس میں کوئی دلچسپی نہیں لہذٰ ا اس کیس کو خارج کیا جائے۔ چیف الیکشن کمشنر نے دلائل سننے کے بعد 22نومبر تک عمران خان کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست گزار کو بھی نوٹس جاری کرد یا۔