خبرنامہ پاکستان

نااہلی نواز شریف کے لیے نفسیاتی عارضے کا سبب بن گئی ہے، فواد چوہدری

عمران خان پر تنقید

نااہلی نواز شریف کے لیے نفسیاتی عارضے کا سبب بن گئی ہے، فواد چوہدری

لاہور:(ملت آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کے بجائے آج بھی نواز شریف نے اپنا رونا رویا، نااہلی ان کے لیے نفسیاتی عارضے کا سبب بن گئی ہے۔ مظفر گڑھ جلسے میں نااہل وزیر اعظم نواز شریف کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا نواز شریف کشمیر کی وزارت کا خواب دیکھنے لگے ہیں، وہ نہیں جانتے 10 سال میں کتنے کشمیری بھارتی مظالم کی بھینٹ چڑھے۔ انہوں نے کہا کہ نااہلی نواز شریف کے لیے نفسیاتی عارضے کا سبب بن گئی ہے، یہ لندن تحقیقات کا قصور وار بھی عدلیہ کو ٹہرائیں گے، کیا تحقیقات کے خلاف نواز شریف لندن میں احتجاج کریں گے؟۔
خلاف فیصلہ نہ آتا تو دو چارسالوں میں کوئی نوجوان بے روزگار نہ ہوتا،نوازشریف
پی ٹی آئی رہنماء فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ یہ نواز شریف کے لیے مقام عبرت ہے کہ اپنی ہی حکومت میں وہ دربدر ہیں۔ خیال رہے مظفر گڑھ میں مسلم لیگ (ن) کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ وزارت عظمیٰ سےفارغ ہوگیاہوں میری ڈیوٹی آزادکشمیرمیں لگادیں، نااہل ہوگیاہوں لیکن آزادکشمیرکیلئےتواہل ہوں؟ جب تک وہاں کافیصلہ نہیں ہوتا تومیری ڈیوٹی یہاں پرلگنی چاہیے۔ جبکہ اس موقع پر نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہا تھا کہ میرا دل کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کے ساتھ دھڑکتا ہے، وقت بدل گیا ہے اب بندوقوں سے کشمیریوں کے حقوق کو نہیں دبایا جاسکتا۔