خبرنامہ پاکستان

نااہل سابق وزیراعظم کو نیب نے آج طلب کرلیا

آپ کو اس لئے نکالا ؟

نااہل سابق وزیراعظم کو نیب نے آج طلب کرلیا

اسلام آباد:(ملت آن لائن) قومی احتساب بیورو نے نااہل سابق وزیراعظم نوازشریف کو نیب نے مزید 2 ضمنی ریفرنس کی پوچھ گچھ کے لیے آج راولپنڈی بیورو طلب کرلیا۔ نیب نے نوازشریف کےخلاف مزید2ضمنی ریفرنسزدائرکرنےکا فیصلہ کیا جس کے تحت نوازشریف کو آج بیان دینے کےلیے راولپنڈی بیورو نے طلب کیا ہے۔ نیب کی جانب سے دو ضمنی ریفرنسز العزیزیہ اور فلیگ شپ کیسز میں ضمنی ریفرنس دائر کئے جائیں گے اور انہیں جلد ازسرنو سماعت کے لیے احتساب عدالت میں بھی دائر کیا جائے گا۔
ایون فیلڈ ریفرنس، نیب تحقیقاتی رپورٹ، نوازشریف اور اہل خانہ کے گرد گھیرا تنگ
قومی احتساب بیورو کی ٹیم آج نوازشریف نے فلیگ شپ ریفرنس سے متعلق بیان لے گی جبکہ نااہل سابق وزیراعظم کے خلاف نئے گواہان کے بیانات بھی قلمبند کیے جائیں گے۔ دوسری جانب ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ سابق نااہل وزیراعظم نے راولپنڈی بیورو کے سامنے پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ نوازشریف کے خلاف لندن فلیٹس کیس میں ضمنی ریفرنس دائر کیا جاچکا ہے۔
…………………………..

اس خبر کو بھی پڑھیے…کراچی کی تمام نشستوں پرالیکشن لڑرہے ہیں

کراچی :(ملت آن لائن) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کرپشن کے خلاف ہے، جہاں کرپشن ہورہی ہے وہاں ایکشن لیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں الیکشن کمیشن کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی کی تمام نشستوں پر الیکشن لڑرہے ہیں، امید ہے سینیٹ الیکشن میں اچھی کامیابی حاصل کریں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ روہڑی کینال کی بندش سے فصلوں کو پانی نہیں مل سکا، کرپشن کی آڑ میں ترقیاتی کاموں کو نہیں رکنا چاہیے۔ پی ایس ایل کے فائنل کے حوالے سے مراد علی شاہ نے کہا کہ پی ایس ایل کے لیے سیکیورٹی فراہم کریں گے، کوشش ہے کہ شائقین کو پی ایس ایل کا اچھا میچ دیکھنے کو ملے۔
ایم کیوایم کی ڈوبتی کشتی چھوڑیں، پیپلزپارٹی میں شامل ہوجائیں‘ سعید غنی
یاد رہے کہ دو روز قبل پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے جو لوگ لڑ رہے ہیں وہ بانی کے جرائم میں شامل ہیں۔ ایم کیو ایم کی ڈوبتی کشتی چھوڑیں، پیپلزپارٹی میں شامل ہوجائیں۔