خبرنامہ پاکستان

نااہل وزیراعظم نوازشریف نےملک کابراحال کردیاہے، لطیف کھوسہ

نااہل وزیراعظم نوازشریف نےملک کابراحال کردیاہے، لطیف کھوسہ
اسلام آباد:(ملت آن لائن) پیپلز پارٹی کے رہنما لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ نااہل وزیراعظم نوازشریف نےملک کابراحال کردیاہے،حلف نامے سے متعلق معاملے کو منطقی انجام تک پہنچانا ہوگا، حلف نامےمیں تبدیلی سےپوری قوم کوتکلیف ہوئی۔ پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نااہل وزیراعظم نوازشریف نے ملک کا براحال کردیا ہے، حلف نامے سے شق ختم کرنے والے بھی حکومت کےلوگ تھے، سازش اس لئےکی گئی کہ عدالت میں چلنےوالےمقدمات رک جائین۔ لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ ہم ضیااللہ آفریدی سےمتعلق کیس کوختم کرناچاہتےتھے، پی ٹی آئی کے وکیل نے آج پھر تاریخ حاصل کرلی ، ضیااللہ آفریدی کو پرویز خٹک پر اعتراض کرنے پر پارٹی سےنکالاگیا، پارٹی سے نکالنے پر رکن آزاد حیثیت میں عوام کی نمائندگی کرتا ہے۔ عمران خان پر تنقہد کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ خیبرپختونخواجیسی بدترین حکمرانی کسی اورصوبےمیں نہیں۔
پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ حلف نامے سے متعلق معاملے کو منطقی انجام تک پہنچاناہوگا، زاہدحامدیاانوشہ رحمان سمیت جوبھی ملوث ہوسامنےلایاجائے، حلف نامےمیں تبدیلی سےصرف مذہبی جماعت کوتکلیف نہ تھی، حلف نامےمیں تبدیلی سےپوری قوم کوتکلیف ہوئی۔ سردارلطیف کھوسہ نے مزید کہا کہ یہ سازش حکومت نےخودکی تھی اوروہ اس کوخودہی بھگتے، لاشیں گرائی گئیں ان کاجواب کون دےگا، یہ کہناغلطی کلرک سےہوگئی توجان نہیں چھوٹےگی،لطیف کھوسہ چوہدھری نثار کے بیان کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ سابق وزیرداخلہ موجودہ وزیرداخلہ کونالائق کہہ رہےہیں، دھرنے والوں کو بٹھانے والے بھی آپ ہیں۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔