خبرنامہ پاکستان

نارووال: بچوں کی لڑائی پر با اثر زمیندار کا خاتون پر تشدد

نارووال: بچوں

نارووال: بچوں کی لڑائی پر با اثر زمیندار کا خاتون پر تشدد

نارووال: (ملت آن لائن) نارووال میں بچوں کی لڑائی پر با اثر زمیندار کا غریب خاتون پر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، زمیندارنے خاتون کو بالوں سے پکڑ کر کیچڑ میں گھسیٹا اور منہ پر تھپڑ مارتا رہا۔
نواحی گاؤں رنسیوال کا رہائشی با اثر زمیندار محمد اسلم جٹ اور اس کے بیٹے نے بچوں کی لڑائی معافیہ بی بی کو بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا، با اثر زمیندار باپ بیٹے نے غریب خاتون جو پانچ بچوں کی ماں ہے کو اینٹوں، ڈنڈوں اور ڈھڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا۔ زمیندار کے بیٹے قاسم نے درجنوں دیہاتیوں کے سامنے بالوں سے پکڑ کر کیچڑ میں گھسیٹا اور خاتون کے منہ پر تھپڑ مارے، زمیندار محمد اسلم جٹ اور اس کے بیٹے کے تشدد سے بے بس خاتون زخمی حالت میں تین گھنٹے تک کیچڑ میں پڑی رہی، درجنوں دیہاتی مظلوم غریب خاتون کی بے بسی کا تماشہ دیکھتے رہے، مگر کسی نے بھی با اثر زمیندار کے ظلم و تشدد پر مقامی پولیس کو اطلاع نہ دی۔
پولیس کے موقع پر پہنچنے پر بااثر زمیندار باپ بیٹا موقع سے فرار ہوگئے ، محنت کش محمد امجد جو مقامی گاﺅں میں جوتے مرمت کرنے کا کام کرتا ہے نے بتایا کہ تین روز قبل بچوں کی لڑائی پر زمیندار محمد اسلم جٹ نے گالی گلوچ کرتے ہوئے میرے بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا اور ہمیں فوری طور پر گاوں چھوڑ نے کا کہا تھا۔ محمد امجد نے بتایا کہ وہ محنت مزدوری کیلئے گھر سے باہر تھا کہ با اثر زمیندار نے میرے بچوں کو گھرمیں گھس کر تشدد کا نشانہ بنایا۔