خبرنامہ پاکستان

نارووال میں میڈیکل کالج کی طالبہ کی مبینہ خود کشی

نارووال میں میڈیکل کالج کی طالبہ کی مبینہ خود کشی

لاہور:(ملت آبن لائن)نارووال میں نجی میڈیکل کالج کی طالبہ نے مبینہ طور پر خود کشی کر لی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ میڈیکل کالج کی سیکنڈ ایئر کی طالبہ نرگس نے مبینہ طور پر گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کی ہے۔ ڈی پی او نارووال عمران کشور کا کہنا ہے کہ میڈیکل کی طالبہ نرگس آج کالج نہیں گئی تھی، نرگس کا کمرہ اندر سے بند تھا اور ساتھی طالبات کالج جا چکی تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ طالبہ میانوالی کی رہائشی ہے اور واقعے کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ سے فرانزک ٹیم پہنچ چکی ہے اور مزید شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ نرگس کے کمرے سے ایک خط ملا ہے جو مبینہ طور پر نرگس کے ہاتھ کا ہی لکھا ہوا ہے۔ عمران کشور نے بتایا کہ خط میں لکھا ہے کہ وہ خودکشی کی وجہ نہیں بتا سکتی، لڑکی نے خط میں اپنی والدہ سے معافی بھی مانگی ہے۔