خبرنامہ پاکستان

ناصر جمشید کیس کی اینٹی کرپشن ٹریبیونل میں سماعت ملتوی ہوگئی

ناصر جمشید کیس کی اینٹی کرپشن ٹریبیونل میں سماعت ملتوی ہوگئی
لاہور:(ملت آن لائن) پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث ناصر جمشید کی اینٹی کرپشن ٹریبیونل میں سماعت ملتوی ہوگئی۔ اوپنر کے وکیل حسن وڑائچ کے حاضر نہ ہونے پر کارروائی آگے نہیں بڑھ سکی، آئندہ سماعت جمعے کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہو گی، اینٹی کرپشن یونٹ نے ناصر جمشید کو تحریری جواب جمع کرانے کا پابند کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن ٹریبیونل نے فیصلہ کیا ہے کہ تاخیری حربے استعمال کرنے والے اوپنر کو اگلی سماعت کے بعد مزید مہلت نہیں دی جائے گی۔ یاد رہے کہ پی ایس ایل اسکینڈل میں شرجیل خان، خالد لطیف اور شاہ زیب حسن پر سپاٹ فکسنگ جبکہ ناصر جمشید پر سہولت کاری کا الزام عائد کیا تھا۔