خبرنامہ پاکستان

ناکام لیگ نےثابت کردیا کہ وہ زمینی حقائق سےناواقف ہیں:بلاول

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈارکے دال کی جگہ چکن کھانے کے مشورے پر انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ ناکام لیگ نے ثابت کر دیا کہ وہ زمینی حقائق سے ناواقف ہیں۔ پیر کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے ایک بیان میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ناکام لیگ کے چکن کھانے کے مشورے نے فرانسیسی شہزادی میری اینڈونیٹ کی یاد دلا دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ثابت ہو گیا ہے کہ (ن) لیگ کو عوام کی مشکلات کا احساس نہیں ہے، ناکام لیگ نے ثابت کر دیا کہ وہ زمینی حقائق سے ناواقف ہیں۔(اح)