خبرنامہ پاکستان

نا اہلی فیصلےکی حقیقت! دنیا دیکھ رہی ہے،جان چکی ہے،مریم نواز

نا اہلی فیصلےکی

نا اہلی فیصلےکی حقیقت! دنیا دیکھ رہی ہے،جان چکی ہے،مریم نواز

اسلام آباد:(ملت آن لائن) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ ذراسوچیں، منتخب وزیراعظم کو بے بنیاد،غیرسنجیدہ الزام پر گھر بھیجا گیا، فیصلےکی حقیقت!دنیا جان چکی ہے۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ نا اہلی فیصلےکی حقیقت ! دنیا دیکھ رہی ہے،جان چکی ہے، ذراسوچیں، منتخب وزیراعظم کو بے بنیاد،غیر سنجیدہ الزام پر گھر بھیجا گیا۔
Maryam Nawaz Sharif

@MaryamNSharif
نا اہلی فیصلے کی حقیقت ! دنیا دیکھ رہی ہے، جان چکی ہے۔ pic.twitter.com/2sRmIv7EOl

9:51 AM – Apr 6, 2018
978
687 people are talking about this
Twitter Ads info and privacy

Maryam Nawaz Sharif

@MaryamNSharif
Just imagine ! An elected Prime Minister was sent home on an allegation that was unfounded & frivolous! pic.twitter.com/laAe5uS72v

9:51 AM – Apr 6, 2018
805
582 people are talking about this
Twitter Ads info and privacy
اس سے قبل مریم نواز نے ایک ٹوئٹ میں مطالبہ کیا تھا کہ نوازشریف اوران کےخلاف مقدمہ کی تمام کاروائی کو براہ راست نشر کیاجائے تاکہ قوم کوسچ کاپتہ چل سکے۔
احتساب عدالت کی کارروائی براہ راست نشرکی جائے تاکہ قوم کوسچ کاپتہ چل سکے،مریم نواز
ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کیخلاف مقدمہ واٹس ایپ پرتیارہوا، مقدمے کا کوئی بھی ریکارڈ موجود نہیں، واہ! یاد رہے مریم نواز کا کہنا تھا کہ وقت ایک جیسا نہیں رہتا، مشکل وقت کے بعد آسانی آتی ہے، لوہا آگ میں تپ کرمضبوط بنتا ہے، پاکستان کے لئے لڑنا اہم ہے، کسی نہ کسی کو تو پاکستان کے لئے لڑنا تھا۔ خیال رہے کہ شریف خاندان کے خلاف تین ریفرنس قومی احتساب بیورو میں زیر سماعت ہے، سابق وزیر اعظم نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن صفدر پر ایون فیلد، العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ ریفرنسز میں فرد جرم عائد کی جا چکی ہے جبکہ نواز شریف کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز کو اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے۔