خبرنامہ پاکستان

نتائج پر تحفظات، شاہد خاقان عباسی نے شکست تسلیم کرلی

سابق وزیراعظم اور ن لیگی رہنماء شاہد خاقان عباسی نے شکست تسلیم کرلی۔ کہتے ہیں عوام کا فیصلہ قبول ہے۔ جو کچھ ہوا نگران حکومت اکیلے نہیں کرسکتی۔

شاہد خاقان عباسی نے ضمنی انتخاب نہ لڑنے کا بھی اعلان کردیا۔ انکو خلائی مخلوق اورمحکمہ زراعت کا کردار نظر آنےلگا۔ کہتے ہیں کہ جو کچھ ہوا، نگران حکومت اکیلے نہیں کرسکتی۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ جس طرح بندوبست کیا گیا اس کے ثبوت نہیں ہیں۔ ان کے مطابق، ان کے حلقے میں رات کو پولنگ اسٹاف کو باہر نکال دیا گیا۔

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ جو ہوا مجھےعوام کا فیصلہ قبول ہے۔

ن لیگی رہنما نے کہا پنجاب میں ابھی کسی کی اکثریت نہیں، آزاد ارکان بہت زیادہ ہیں۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ عمران خان کو مبارک دینا پارٹی صدر کا کام ہے۔