خبرنامہ پاکستان

نثار اتوار کو پریس کانفرنس کریں‌ گے، خاموشی توڑنے کا فیصلہ

اسلام آباد (ملت آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اپنے حوالے سے کئے جانے والے پروپیگنڈے اور خبروں کے بعد بالآخر اپنی خاموشی توڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے، چوہدری نثار اتوار کو اہم پریس کانفرنس کریں گے۔

ترجمان وزیر داخلہ کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اتوار شام 5بجے اپنا مئو قف بیان کرنے کے لئے پنجاب ہاﺅس میں اہم پریس کانفرنس کریں گے۔واضح رہے کہ جے آئی ٹی کی جانب سے رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کرنے کے بعد وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے درمیان اختلافات کی خبریں گردش کر رہی تھیں جبکہ وزیر داخلہ نے وزیر اعظم کی زیر صدارت کئی مشاورتی اجلاسوں میں بھی شرکت نہیں کی آج بھی سپریم کورٹ کے متوقع فیصلے پر مسلم لیگ(ن) کی اعلیٰ قیادت کا اجلاس پنجاب ہاﺅس میں ہوا، چوہدری نثار علی خان پنجاب ہاﺅس میں موجود ہونے کے باوجود اجلاس میں شریک نہیں ہوئے تھے اور اب ترجمان وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اپنے مئو قف سے میڈیا اور عوام کو آگاہ کرنے کے لئے اتوار کو شام 5بجے پنجاب ہاﺅس میں اہم پریس کانفرنس کریں گے۔
دوسری جانب وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے چوہدری نثار علی خان کو مرد بحران قرار دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو وزیر داخلہ کو منانے کا ٹاسک دے دیا ہے
گرفتاری کا سن کر ظفر حجازی کی چار بیماریاں‌ نکل آئیں، ہسپتال داخل

نواز شریف کے پاس رخصتی کے سوا کوئی راستہ باقی نہیں،تحریک انصاف

اسلام آباد(ملت آن لائن)پاناما کیس میں سپریم کورٹ کی جانب سے فیصلہ محفوظ کیے جانے کے بعد چیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت بنی گالا میں اجلاس جاری ہے۔
تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے پاس رخصتی کے سوا کوئی راستہ باقی نہیں اور وزیراعظم کی کسی قسم کی غیرجمہوری بحران کی کوشش کامیاب ہونے نہیں دیں گے۔
بنی گالا میں جاری تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کے اہم اجلاس میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی جب کہ لاہور سے پی ٹی آئی کے رہنما بھی ویڈیو لنک کے ذریعے بنی گالا میں اجلاس کا حصہ ہیں۔

اجلاس میں پارٹی کے وائس چیرمین شاہ محمود قریشی، جہانگیرترین، نعیم الحق، شیریں مزاری، عارف علوی، شفقت محمود سمیت تمام مرکزی قائدین شریک ہیں۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران پاناما فیصلے کے ممکنہ خدوخال پر قانونی ماہرین خصوصی بریفنگ دے رہے ہیں جب کہ پاناما کیس کے سیاسی اثرات پر بھی سیر حاصل گفتگو کی جارہی ہے۔

تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے پاس رخصتی کے سوا کوئی راستہ باقی نہیں اور وزیراعظم کی کسی قسم کی غیرجمہوری بحران کی کوشش کامیاب ہونے نہیں دیں گے۔

خیال رہے کہ پاناما کیس میں تحریک انصاف فریق جماعت ہے جب کہ سپریم کورٹ کے تین رکنی عملدرآمد بینچ نے کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔