اسلام آباد:(اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹوکمیٹی کے چیرمین نجم سیٹھی کی تقرری اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردی گئی ہے،درخواست گزارکا کہنا ہے کہ نجم سیٹھی اپنے ہی بیان حلفی کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق کرکٹرسرفرازنوازنے پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹوکمیٹی کے چیرمین نجم سیٹھی کی تقرری کو چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیارکیا ہے کہ نجم سیٹھی نے کرکٹ بورڈ کے معاملات میں دخل نہ دینے کا بیان حلفی عدالت میں دیا تھا۔ اب بھی وہ کرکٹ بورڈ اورسپرلیگ کے معاملات میں دخل اندازی کررہے ہیں،درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ بیان حلفی کی خلاف ورزی پرنجم سیٹھی کی تقرری منسوخ کی جائے۔