خبرنامہ پاکستان

نجی کمپنی کا طیارہ رن وے پر پھسل گیا

اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق، ایک شہری کا ذاتی طیارہ جناح ایئرپورٹ کراچی سے بے نظیر ایئرپورٹ راولپنڈی اترا تو اس کا ٹائر جام ہو گیا۔ ٹائر جام ہونے سے طیارہ پھسل گیا اور رن وے بند ہو گیا۔ رن وے بند ہونے سے قومی و بین الاقوامی پروازیں متاثر ہوئیں۔ تاہم طیارہ رن وے سے ہٹا دیا گیا جس کے بعد پروازوں کی آمدورفت کا سلسلہ بحال ہو گیا۔