خبرنامہ پاکستان

نریندرمودی سرجیکل سٹرائیکس کےدعوؤں سےمکرگئے

نئی دہلی: (ملت+اے پی پی) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سرجیکل سٹرائیکس کے دعوؤں سے مکر گئے۔ اپنے ایک حالیہ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ بھارت نے کسی ملک پر حملہ کیا اور نہ کسی کی زمین کا بھوکا ہے۔ اٹھارہ ستمبر کو اُڑی ڈرامے کے بعد سے مودی سرکاری کی جانب سے پاکستان پر الزامات کا سلسلہ جاری ہے۔ پہلے پاکستان پر الزام لگائے گئے اور پھر انتیس ستمبر کو کنٹرول لائن پر جارحیت دکھائی لیکن جب بات نہ بنی تو سرجیکل سٹرائیکس کا شور مچا دیا۔ تاہم اب اس دعوے سے مکرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ پہلے وزیر اطلاعات راجیہ وردھن سنگھ نے اپنی فوج کی نفی کی۔ اب مودی جی خود بہت کچھ بول گئے۔ دہلی میں تقریب سے خطاب میں بھارتی وزیراعظم بولے کہ ان کے ملک نے کسی پر حملہ کیا اور نہ کسی کی زمین کا بھوکا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ بھارتی لوگ پانی کی طرح ہوتے ہیں جو دوسرے لوگوں کے ساتھ گھل مل كر رہتے ہیں۔ اب ان سے کوئی پوچھے کہ مودی صاحب اگر کچھ کیا ہی نہیں تو پھر بڑے بڑے دعوے کیوں؟ کیا مار کھا کر پچھتا رہے ہو یا پھر کوئی ڈرامہ رچا رہے ہو؟